ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی میں اجنبی شخص کا بہیمانہ قتل

ہبلی میں اجنبی شخص کا بہیمانہ قتل

Wed, 13 Sep 2017 21:02:57    S.O. News Service

ہبلی 13؍ستمبر(ایس او نیوز) ہبلی کے بینگیری نامی علاقے میں پتھر سے سر کچل کر ایک اجنبی شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر35سے 40 سال کے آس پاس ہے۔ 

قتل کی واردات کے متعلق جانکاری ملنے پر کیشوا پورپولیس اسٹیشن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ تحقیقات کے لئے ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا گیا ۔ مہلوک شخص کے پاس کوئی بھی ایسی چیز دستیاب نہیں ہوئی ہے جس سے اس کی پہچان معلوم ہوسکے۔ پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے۔


Share: